top of page

جہلم (مصطفیٰ بٹ سے) گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد۔مہمان خصوصی ماہر امراض قلب ڈاکٹر میجر جنرل اظہر محمود کیانی

جہلم (مصطفیٰ بٹ سے) گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی مائر امراض قلب ڈاکٹر میجر جنرل (ریٹائرڈ) اظہر محمود کیانی تھے کالج پہنچنے پر ڈاکٹر میجر جنرل (ریٹائرڈ) اظہر محمود کیانی صاحب کا پر تپاکِ استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر میجر جنرل (ریٹائرڈ) اظہر محمود کیانی تھے ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کو کالج پہنچنے پر پرنسپل زاہد حسین ساہی ۔پروفیسر مبشر افتخار ۔ پروفیسر عرفان احمد ۔پروفیسر فرحان ۔پروفیسر شاہد بشیر ۔پروفیسر عاشق اور پروفیسر سفیر حمزہ نے ان کا پر تپاک استقبال کیا کالج کے بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیاتقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سے کیا گیا گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں کالج کے اندر BS اسلامیات ۔BS فزکس اور BS شماریات کے پروگرام میں نصابی سرگرمیاں اور ہم نصابی سرگرمیوں اور ڈاکٹر اظہر محمود کیانی صاحب کی جانب سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کے اقبال حال کے لیے 150 کرسیاں دی گئیں ان سے اظہار تشکر کے لیے تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ڈاکٹر میجر جنرل (ریٹائرڈ) اظہر محمود کیانی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی کالج کے اندر نصابی سرگرمیاں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے CEO .MM5 نیوز کی جانب سے ڈاکٹر اظہر محمود کیانی صاحب کو کتاب کا تحفہ دیا گیا اور کالج کے پروفیسر صاحبان کو بھی اچھی کارکردگی پر گفٹ دیے گئے اظہر محمود کیانی صاحب کی طرف سے کالج کے BS بلاک کے علاؤہ جتنے بھی کالج کے چھوٹے موٹے معاملات ہیں انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ انشاء اللہ انہیں ہائی لائیٹ کریں گے اور کوشش کریں گے کے ان کو جلد حل کروائیں ۔۔۔۔

0 comments
bottom of page