top of page

دینہ:ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں دو موٹرسائیکل حادثات میں 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Updated: Feb 13

دینہ(محمد نبیل حسن) ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں دو موٹرسائیکل حادثات میں 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کے گاؤں پمڑالہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل حادثے کاشکار ہوگیاجس کے نتیجے میں ڈھوک کشمیریاں کے رہائشی نعمان اور طیب نامی نوجوان جو زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر گھر سے حادثہ کی جگہ پر جانے والا نوجوان علی کا تلیکہ سڑک پر بنے سپیڈبریکر پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل الٹ گیا جس سے موٹرسائیکل سوار علی زخمی ہوگیا۔ حادثات میں دو شدید جبکہ ایک معمولی زخمی ہوا، تینوں کو فوری طور پر ڈومیلی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ دونوں حادثات سپیڈ بریکر اور تیز رفتاری کے باعث پیش آئے، ایک موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگیا۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page