تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk
پنڈدادنخان کے علاقہ دریالہ جالپ میں ہونے والی 9 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا، مدعی ہی ڈکیت نکلا، پولیس نے ملزم سے نقدی برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق مدعی کامران اجمل نے لوگوں کی رقم ہڑپ کرنے کے لئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے بتایا کہ چند روز قبل کامران اجمل سکنہ دھریالہ نے پولیس کو کال کی تھی کہ اس کے گھر میں 9 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، تفتیش کے بعد مدعی کا موبائل فون گھر سے برآمد ہونے پر ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کامران سے نقدی برآمد کر لی ہے اور اس کے کارروائی عمل میں لائیں گے
Comments