top of page

9مئی کے واقعات کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ شر پسند عناصر کوسخت سے سخت سزا دی جائے ۔ فرحت کمال ضیاء

دینہ(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) 9 مئی کے واقعات کی صرف مذمت کرنا قرین انصاف نہیں بلکہ ملکی قوانین کے تحت شر پسند عناصر کو سخت سے سخت سزادی جائے۔فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ جہلم ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیملی فنگشن میں فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے دکھی دل کے ساتھ کہا کہ میرے نزدیک 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنا ناکافی ہے۔شرپسند عناصر نے ملک کی بدنامی کی ۔بلاشبہ شر پسند عناصر کے قابل مزمت اقدامات سے ازلی انڈیا ملک خوش ہوا ہوگا سیاسی اختلافات کا اظہار ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے زمینی حقائق کے مطابق شر پسند عناصر نے قومی عمارات مثلاً جی ایچ کیو ، کورکمانڈر ہاؤس جناح ہاؤس پر پرتشدد کارروائیاں کر کے ہر پاکستانی کو شرمندہ کر دیا ہے آج ہر پاکستانی غم زدہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ جن شرپسند عناصر نے دہشت گردی کر کے کروڑوں روپے کا نقصان کیا ہے ان سے رقم حاصل کر کے بحالی کا کام کیا جائے حکومت کا فرض بنتا ہے کہ بے گناہ شہری کو بالکل تنگ نہ کیا جائے شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم نہ رکھا جائے۔بہرحال شرپسند عناصر کو ملکی قوانین کے تحت ایسی سزا دی جائے کہ مستقبل میں کوئی ایسا سوچ بھی نہ سکے۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page