top of page

5 شراب سپلائرز ملزمان گرفتار، پولیس نے شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے



جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری، 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق سول لائینز پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ہارون، عدیل، نعمان، وقاص اور وقار کو گرفتار کر لیا، ملزم ہارون سے 10 لیٹر شراب، عدیل سے 15 لیٹر شراب اور نعمان سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔پولیس نے ملزم وقاص سے 20 لیٹر اور وقار سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی، پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page