top of page

5منشیات فروش ملزمان گرفتار ،مجموعی طور پر2کلو 240گرام چرس ،55لیٹر شراب برآمد کر لی گئی



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،تفصیلات کے مطابق 05منشیات فروش ملزمان گرفتار ،مجموعی طور پر02کلو 240گرام چرس ،55لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ،سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان حسنین ،نبیل اور محمد اسلم پرویز کو گرفتار کر لیا ،ملزم محمد اسلم پرویز سے 01کلو 220گرام چرس برآمد ،ملزم حسنین سے 20لیٹر اور ملزم نبیل سے 15لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ،پنڈ دادن خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد امتیاز کو گرفتار کر لیا ، ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ،جبکہسوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم طارق محمود کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 01کلو 200گرام چرس برآمد کر لی گئی ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



0 comments
bottom of page