top of page

31 مئی بروز جمعہ پوری تحصیل پنڈ دادنخان میں تاجر برادری کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہوگا اور پہیہ جام مرتال کی مکمل حمایت کی جائے گی مرکزی انجمن تاجرات کا اجلاس میں فیصلہ

پنڈدادنخان۔ چوہدری محمد سلیم باگڑی

31 مئی بروز جمعہ پوری تحصیل پنڈ دادنخان میں تاجر برادری کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہوگا اور پہیہ جام مرتال کی مکمل حمایت کی جائے گی مرکزی انجمن تاجرات کا اجلاس میں فیصلہ

پنڈدادنخان للہ جہلم ڈویل کیرج وے منصوبے پر کام کی بندش اور حکومت وقت کی طرفسے فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف شہر پنڈدادنخان کے معروف علماۓ کرام کی طرفسے بنائی گئی ورکنگ کمیٹی کی کال براۓ شٹر ڈاؤن ہڑتال بارے مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کا مشاورتی اجلاس جسمیں تمام تنظیموں کے اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی طہ یہ پایا کہ آمدہ جمعہ 31 مئی 2024 کو مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جاۓ گی جس سلسلے میں تاجران برادری اپنا اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلۓ ڈویل کیرج وے پر فوری کام شروع کرنے کیلۓ حکومت وقت کو فنڈز مختص کرنے بارے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرواۓ اور جمعہ کے دن ہر شخص اپنی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ہوۓ کاروباری مراکز بند کرکے احتجاجی ریلی میں شرکت کرے کیونکہ تاجران برادری کی انفرادی ریلی ہوگی اپنی اکثریت کا بھرپور مظاہرہ کرنا ہو گا مزید برآں تاجر برادری کے اجلاس میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے لاگو کیۓ گیۓ ظالمانہ ٹیکس اور ایکسائیز ٹیکسوں بارے امور بھی زیر بحث آۓ جن کے صدباب کیلۓ بھی عوامی آگہی مہم کا آغاز بھی جلد ہو گا اور شہریوں پر ظالمانہ ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑنے دیا جاۓ گا ایکطرف کاروباری زبوں حالی تو دوسری طرف میونسپل کمیٹی کی طرفسے شہریوں کو اعتماد میں لیۓ بغیر کئ گنا اضافے سے ٹیکسوں کا اجراء جسے ہم سراسر رد کرتے ہیں تاجران نمائیندگان کا عندیہ

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page