جہلم(نثار مغل Jhelumnews.uk) جہلم پولیس کی موثر تفتیش، تہرے قتل کیس میں معزز عدالت کے جج راجہ امجد اقبال ASJنے فیصلہ سنا دیا،تفصیلات کے مطابق 04 مجرمان نے 2021 میں فائرنگ کر کے 03 شہریوں مشتاق احمد، اسمہ مشتاق، فرین زہرہ کو قتل کر دیا تھا،تہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 مجرمان حسنین حمید اور جبار احمد میں سے ہر ایک کو 3 بارسزائے موت، عمر قید، 3 سال قید با مشقت اور 15 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا جبکہ نعیم اکرم اور وقارحسین کو 3 بار عمر قید، 3 سال قید با مشقت اور 15 لاکھ روپے ہرجانے کی سنائی گئی ہے،جہلم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں گئی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمہ میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے، ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹی گیشنز اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کا اعلان
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(رانا محمد عاصم) اولڈ جی ٹی روڈ پر واکنگ ٹریک جلد مکمل کیا جائے گا جہاں سینکڑوں پودے لگانے کے علاؤہ شہریوں کو ایک بہترین تفریح گاہ...
bottom of page
Comments