top of page

3منشیات فروش ملزمان گرفتار،02کلو چرس اورمجموعی طور پر 20لیٹر شراب برآمد



جہلم (ادریس چودھری)جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ،مزید 03منشیات فروش ملزمان گرفتار،02کلو چرس اورمجموعی طور پر 20لیٹر شراب برآمد،تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم طارق خان کوگرفتار کرلیا ،ملزم سے 02کلو چرس برآمد ،صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یعقوب کو گرفتار کرلیا ،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی جبکہ سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم خان کوگرفتار کرلیا،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page