top of page
Writer's pictureJhelum News

3منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے 880گرام ہیروئن،520گرام چرس ،10لیٹر شراب برآمد



جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk)جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاون جاری ،تفصیلات کے مطابق 03منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے 880گرام ہیروئن،520گرام چرس ،10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ،سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل بٹ کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 880گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ،صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 520گرام چرس برآمد کر لی گئی ،جبکہسول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد محمود کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیا ت فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور آپریشن جاری ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page