top of page

3منشیات فروش ملزمان سمیت 1شراب سپلائر ملزم گرفتار ،3کلو 960گرام چرس،4لیٹر شراب برآمد



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،تفصیلات کے مطابق 03منشیات فروش ملزمان سمیت 01شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لیا گیا ، 03کلو 960گرام چرس،04لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد اصغر اور اسد کیانی کو گرفتار کر لیا ،ملزم اصغر سے 01کلو 100گرام چرس اور ملزم اسد سے 04لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ،منگلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم خرم وحید کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 01کلو 520گرام چرس برآمد ،جبکہ کالاگجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نجم الدین کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 01کلو 340گرام چرس برآمد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page