top of page

27 سالہ نوجوان شاہ زیب اعوان جنوبی وزیرستان آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے شہید



سوہاوہ(محمدنبیل حسن) طارق محمود اعوان آف دیوان حضوری شاہین پی سی او سوھاوہ کے بھانجے شاہ زیب علی اعوان شہید کی نماز جنازہ اور تدفین پورے اعلی فوجی اعزاز کے ساتھ گوجرخان تھاتھی میں ادا کر دی گئی ۔اس موقع پر فضا اللہ اکبر،شہید کی جو موت ھے وہ قوم کی حیات ھے۔ پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائیندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ 27 سالہ نوجوان شاہ زیب علی اعوان دو دن قبل سکیورٹی فورسز کے کلاچی اور جنوبی وزیرستان آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے شہید ھو گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان آپریشنز میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور ان کا اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک کلیرنس آپریشنز جاری رہیں گے۔ شہید کے جنازے میں علاقے بھر سے بڑی تعداد میں سیاسی سماجی اور دینی شخصیات کے علاوہ عوام نے شرکت کی اور شہید کی فیملی سے تعزیت اور ھمدردی کا اظہار کیا۔ اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔




0 comments
bottom of page