top of page

22 سے 26 مئی۔ جہلم سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

 جہلم (نمائندہ جہلم نیوز)  ملک میں محکمہ موسمیات کی بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی محکمہ موسمیات نے 22 سے 26 مئی تک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی   تفصیلات کے جہلم سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہوائیں 22 مئی کو ملک کے بالائی و مغربی علاقوں میں داخل ہونگی ،22 سے 26 مئی کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان ، چترال ، دیر، سوات ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، پشاور ، چارسدہ ، میں آندھی جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے خیبرپختونخواکے علاقوںنوشہرہ، صوابی ، مردان ، باجوڑ ، کرم ، وزیرستان ، کوہاٹ، بنوں ، کرک ، ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔پنجاب میں اسلام آباد ، مری ، گلیات ، راولپنڈی ، جہلم ، اٹک اور چکوال میں بھی آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ 

رپورٹ کے مطابق 22 مئی شام یا رات سے 24 مئی کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ،ژوب، بارکھان ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، چمن ، پشین ، نوشکی، نصیر آباد ، سبی، قلات ، پنجگور اور خضدار میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔سندھ کے علاقوں سکھر، دادو ،جیک آباد ، لاڑکانہ میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،23 مئی شام یا رات سے 26 مئی کے دوران سرگودھا ، میانوالی ، بھکر، خوشاب ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرانولہ سیالکوٹ ، نارووال میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،اس کے علاوہ لاہور ، قصور ، پاکپتن ، اوکاڑہ ، ساہیوال ، رحیم یار خان ، راجن پور ، ملتان اور بہاولنگر میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

留言

評等為 0(最高為 5 顆星)。
暫無評等

新增評等
bottom of page