جہلم: ضلع بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہ رُک سکا، غلہ منڈی میں گندم کی قیمت میں معمولی اضافے کے بعد آٹے کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔20 کلوگرام آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر غیر معمولی اضافہ کر کے نئی قیمت 2950 روپے تک پہنچادی گئی ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں روز بروز اضافے کی وجہ سے غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد تنگ آچکے ہیں۔ مگر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ نے اس حوالے سے مکمل چپ سادھ رکھی ہے اور غریب عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اتنی زیادہ ہو چکی ہے کہ غریب آدمی روکھی سوکھی روٹی کھا نے کو بھی ترس رہا ہے اور آٹے، بجلی،گیس، چینی، دالوں، سبزیوں کے نرخ اتنے بڑھ چکے ہیں کہ اب روٹی کھانا بھی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی لائے۔محض چند ماہ قبل نگران وزیر اعلی نے دعوی کیا کہ اس مرتبہ ضرورت سے بہت زیادہ گندم پیدا ہوئی ہے اور 2/3 ماہ بعد ہی گندم کی قیمتوں میں اضافہ نگران حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔شہریوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے نوٹس لینے اور گندم کی اضافی قیمتوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
bottom of page
Comments