top of page

2 شہریوں کے فائرنگ سے جاںبحق ہونے کا معاملہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس،رپورٹ طلب

جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)تھانہ للہ کے علاقہ میں 02 شہریوں کے فائرنگ سے جاںبحق ہونے کا معاملہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، ڈی ایس پی پنڈدادنخان سے رپورٹ طلب،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ واقعہ کی اطلاع پر خود موقع کے لئے روانہ ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ للہ کے علاقہ میں ایک مرد اور ایک خاتون فائرنگ سے جانبحق ہوئی ہے،مقتولین کی شناخت رحمان اور سنیعہ کے ناموں سے ہوئی ہے،نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،معاملہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈز کیے جا رہے ہیں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

0 comments
bottom of page