top of page

17سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سمیت چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار



جہلم (ادریس چودھری)انچارج چوکی کھیوڑہ نذرعباس اور ٹیم کی اہم کاروائی ،17سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سمیت چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار،تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے پہلی کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسلام کو گرفتار کرلیا،ملزم محمد اسلام نے میری بھتیجی کو گھر سے باہر زیادتی کا نشانہ بنایا، مدعی مقدمہ ،متاثرہ لڑکی اور ملزم کا میڈیکل کروایا گیا ہے،جبکہ دوسری کاروائی میں01سال کے عرصہ سے زائد چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم کی شناخت محمد اشرف سے ہوئی ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے چالان عدالت کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

0 comments
bottom of page