top of page

14سالہ لڑکے سے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے درندہ صفت 2 ملزمان عدیل اور ارسلان گرفتار



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)ایس ایچ او سول لائن محمد علی اسد ابو بکر اور ٹیم کی فوری کاروائی،تفصیلات کے مطابق 14 سالہ لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے درندہ صفت 02 ملزمان ایک یوم میں گرفتار کر لئے گئے ، ڈی پی او جہلم نے گزشتہ روز ایس ایچ او سول لائینز کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ملزمان کی شناخت عدیل اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی،مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ورغلا کر میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جنسی زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

0 comments
bottom of page