دینہ(تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk )پاکستان کی تاریخ میں چودہ اگست کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے، آج کا دن عظیم قربانیوں اور بے مثال جدوجہد کی یاد دلاتا ہے چیف آرگنائزر چوہدری ماسٹر محمد اکرم پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل دینہ۔تفصیلات کے مطابق 14اگست کی مناسبت سے یونین کونسل مدوکالس میں بھی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب کے چیف آرگنائزر چوہدری ماسٹر محمد اکرم پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل دینہ سابق جنرل کونسلر UC مدو کالس سابق چیرمین / UC مدوکالس چیرمین / زکوۃ کمیٹی UC مدوکالس چیئرمین مصالحی کمیٹی تھا۔منگلا کیٹ چیرمین مسجد کمیٹی مددکالس چیرمین تین پورہ ڈیم کمیٹی تحصیل دینہ (جہلم) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عظیم قربانیوں اور بے مثال جدوجہد کی یاد دلاتا ہے چودہ اگست کا دن ہمارے لئے یوم تشکر کا درجہ رکھتا ہے۔اس روز برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو ہندو اکثریت کے ثقافتی جبر اور انگریز کے انتظامی تسلط سے بیک وقت آزادی ملی صدیوں تک بر صغیر کے مسلمان اپنی منفرد شناخت اور الگ حقوق کے لئے جو آرزوئیں پال رہے تھے چودہ اگست انیس سو سنتالیس کے دن ان آرزووں کی تکمیل ہوئی قومیں اپنی اجتماعی زندگی کا رخ متعین کرنے والے لمحات کو یاد رکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے عظیم قائد کی نشانی ہے یہ وہی مقدس سرزمین ہے کہ جسے حاصل کرنے کیلئے لاکھوں شہداء نے اپنا خون اس پر نچھاور کیا ہے آئیں ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس ملک کی بہتری کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے تا کہ پاکستان ترقی کر سکے اس تقریب میں علاقہ بھر سے مذہبی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کےلیے خصوصی دعا کی گئی۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(رانا محمد عاصم) اولڈ جی ٹی روڈ پر واکنگ ٹریک جلد مکمل کیا جائے گا جہاں سینکڑوں پودے لگانے کے علاؤہ شہریوں کو ایک بہترین تفریح گاہ...
bottom of page
Comments