top of page

13سالہ ساتویں جماعت کی طالبہ (س) بازیاب،پانچ نوجوانوں کی زیادتی،3 پکڑے گئے

تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk

پنڈدادنخان :پنڈدادنخان سے چار روز قبل اغواء ہونے والی ساتویں جماعت کی طالبہ ملکوال سے بازیاب کر کے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ سگھر پورکی رہائشی 13سالہ ساتویں جماعت کی طالبہ (س) کو سکول جاتے وقت گاؤں کے نوجوان نے چارساتھیوں کے ساتھ مل کر گاڑی میں اغواء کیا اور ملکوال لے گئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ نوجوان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغواء کے بعدزیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک کنارے چھوڑ کر ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور نے لڑکی کو نیم بے ہوشی کے عالم میںتھانہ میانی ملکوال پہنچایا۔ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا، رپورٹ آنا باقی ہے۔ترجمان جہلم پولیس مدثر خان نےبتایا کہ تین ملزمان کوحراست میں لے کر گاڑی بھی قبضہ میں لے لی ہے۔ قانونی پیچیدگیوں کے بعدملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے












0 comments
bottom of page