top of page
Writer's pictureJhelum News

12ربیع الاول 29ستمبربروز جمعۃ المبارک صبح9:00بجے بہت بڑے جلوس کو حتمی شکل دی جا چکی ہے،حاجی رشید



دینہ( عرفان محبوب سے ) حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہمار ے ایمان کی اساس اور روح کی غذا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت بے مثل و بے مثال ہے۔

تمام عالم ِ اسلام کو ماہ ِ ربیع الاو ل شریف کی آمد پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے

تو دل جگمگااُٹھے، آپ کا دنیا میں تشریف لانا ہمارے لئے باعث ِ رحمت ہے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور سے ہی

کائنات نور النور ہے۔ مومن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جشن ِ ولادت مناکر اللہ تعالیٰ کی توحید اور وحدنیت کا اعلان کرتے ہیں۔

اگر دنیا آج آباد ہے تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صدقہ ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے محبوب ہیں اور

آپ کے لئے ہی دنیا کو بنایا گیا، آمد ِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے جسم تھے احساس نہ تھا، عام تھے مگر وہ خاص نہ تھے

زمین تھی سبزہ نہ تھا دل تھے دھڑکن نہ تھی گلشن میں پھول تھے مہک نہ تھی، ستارے تھے چمک نہ تھی، زبانیں تھیں صداقت نہ تھی

غم تھے مسرت نہ تھی، آنکھیں تھیں مگر حیا ء نہ تھی، زندگی تھی بندگی نہ تھی، ان حالات میں رحمت ِ خداوندی جوش میں آئی اور حضور

پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو انسانیت کی رہنمائی کیلئے دنیا میں رحمت بنا کر بھیجا۔

ان خیالات کا اظہار حاجی محمد رشید چوہدری جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی دینہ ABCDنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ 12ربیع الاول 29ستمبربروز جمعۃ المبارک صبح9:00بجے ایک بہت بڑے جلوس کے

پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی

جلوس میلاد چوک دینہ سے زیر قیادت پیر ِ طریقت رہبر ِ شریعت حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی صاحب آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ

شریف روانہ ہوگا۔ مرکزی جلوس میں اُستاد القراء حضرت علامہ مولانا قاری محمد یوسف سیالوی جامعہ رضویہ احسن القرآن ٹھیکریاں دینہ، علامہ مفتی فضل رسول شاہد خطیب اعظم مرکزی جامع مسجد میلاد چوک مولانا سید عبدالقدیر شاہ کاظمی جماعت اہل سنت افتخار احمد مغل (ABCD)

چوہدری جاوید انجمن فدایان ڈھنگروٹ شریف، علامہ محمد ریاض الحسن چشتی، علامہ شہزاد عامر، علامہ محمد عرفان، علامہ محمد منظور چشتی

(الکرم فرینڈز) علامہ محمد عارف (تحریک منہاج القرآن)، علامہ خالد نسیم ہجویری مرکزی میلاد کمیٹی محمد جمیل بٹ انجمن محبان ِ نور ِ رسالت، حاجی محمد شفیق دعوت ِ اسلامی، انجمن طلباء اسلام، بزم ِ رضائے مصطفےٰ، تنظیم المساجد فیضان ِ مدینہ میلاد کمیٹی مرحبا میلاد کمیٹی، زم زم میلاد کمیٹی اور دیگر تنظیمات سمیت شہری، سماجی، سیاسی، صحافی برادری سمیت دیگر شخصیات بھی جلوس میں شامل ہونگی۔ تمام جلوس ریلوے روڈ،

ریلوے اسٹیشن روڈ، غلہ منڈی، جی ٹی روڈ، منگلا روڈ، داتا روڈ اور مین بازار سے ہوتے ہوئے میلاد چوک دینہ میں اختتام پذیر

ہونگے۔ جلوس کے اختتام پر تمام تنظیمات میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ المصطفیٰ بزنس کمیونٹی دینہ کی جانب سے لنگر تقسیم

کیا جائیگا۔ تمام عاشقان ِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گزارش ہے کہ باوضو ہو کر جلوس میں شامل ہوں اپنے مکانوں، دکانوں

محلے،بازار، گلیوں اور مساجد کو جھنڈیوں اور لائٹوں سے سجا کر عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہونے کا ثبوت دیں۔

12ربیع الاول بعد از نماز ِ مغرب انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام ایک مشعل بردار جلوس مغل آئرن سٹور منگلا روڈ دینہ سے نکالا

جائیگا۔ اور 24ستمبر2023ء بعد از نماز ِ عشاء ATIکے زیر اہتمام مقابلہ حسن ِ نعت اقبال ہوٹل جی ٹی روڈدینہ میں منعقد ہوگا۔

اس کے علاوہ میلاد شریف کے سلسلہ میں مختلف جامع مساجد میں محافل کا انعقاد بھی ہوگا۔ تمام احباب اہل ایمان میلاد شریف کے

تمام پروگراموں میں بھرپور شرکت فرمائیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page