جہلم (ڈاکٹر اعجاز اعوان ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیر سعید احمد کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 جہلم کے تمام سٹاف کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا، جہلم کے تمام ریسکیو افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی ، ٹیسٹ کا مقصد ریسکیورز کو تندرست رکھنا ،ان کی کارکردگی اور ایمرجنسی میں بہتر طریقے سے مدد کرنا ہے۔ بلاشبہ ایک تندرست جسم ہی تندرست دماغ کا حامل ہوتا ہے اور ریسکیورز کے لئے یہ انتہائی اہم ہے۔ اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوان پوری طرح سے جسمانی طور پر تندرست ہیں اور یہ ٹیسٹ ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے۔ کیونکہ ایک تندرست اور چاق و چوبند ریسکیور ہی ایمرجنسی میں لوگوں کو بہتر مدد فراہم کر سکتا ہے۔
top of page
bottom of page
Commentaires