top of page

11جون کو ڈوبنے والے نوجوان انس کی ڈیڈ باڈی تاحال نہ مل سکی

پنڈدادنخان ایل سی آئی کے مقام پر دریائے جہلم میں 11 جون کو افسوسناک واقعہ ھوا کھیوڑہ کا بیس سالہ۔ نوجوان انس ڈوب گیا جس کی ڈیڈ باڈی آج مورخہ 17 جون تک تا حال نا مل سکی انس کے والدین گھر والے اہل کھیوڑہ سمیت جڑواں شہروں کی فضا سوگوار ھے اس میں 11 جون سے آج تک ریسکیو1122 کے نوجوانوں آپریشن میں مصروف شدید گرمی میں بھوک اور پیاس سے بے نیاز ریسکیو1122 کا عملہ ڈیڈ باڈی کی تلاش میں مصروف عمل ھے یہ نوجوان اپنی ڈیوٹی جانفشانی سے دے رھے ہیں یہ واحد ادارہ ھے جس کے نزدیک امیر غریب دونوں برابر ہیں ورنہ پاکستان میں غریب کو پوچھتا ھی نہیں کوئی ادارہ

ریسکیو1122 کے سیفٹی آفیسر ملک محمد ارشد بلوچ خود آپریشن کی نگرانی کر رھے ہیں آج ساتویں روز بھی ریسکیو1122 کے اہلکار میلوں دور تک ڈیڈ باڈی کی تلاش میں مصروف ہیں ان ریسکیو1122 کے آفیسرز سمیت تمام ٹیم کو ان کی انتھک کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اللہ رب العزت سے دعا ھے کہ اللہ پاک انس کے گھر والوں کی مشکلات دور فرمائیں اور جو غم کی شدت سے وہ نڈھال ہیں ان کی غائبانہ مدد فرمائیں اور انس کی ڈیڈ باڈی ان کو مل جائے آمین یا رب العالمین

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page