top of page

100 کی جگہ 50kv کا ٹرانسفارمر لگا کر واپڈا اھلکار بھیلوال کے محلہ بلوچاں والا کے مکینوں کو چٹا گئے

پنڈدادنخان (تحصیل رپورٹر ) واپڈا پنڈدادنخان کے کنسٹریکشن ڈیپارٹمنٹ کی معصوم ادائیں، موضع بھیلوال کی عوام کا سر چڑھ گئیں ۔۔گزشتہ روز موضع کے لیئے منظور کیئے گئے

100 کے وی ٹرانسفارمر کی جگہ 50kv کا ٹرانسفارمر لگا کر واپڈا اھلکار بھیلوال کے محلہ بلوچاں والا کے مکینوں کو چورن چٹا گئے۔۔

تفصیلات کے مطابق موضع بھیلووال کے محلہ بلوچاں والا جنوبی میں واپڈا کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ پنڈدادنخان کے اھلکار اس وقت ان سے ھاتھ کر گئے جب 100 کے وی کے منظور شدی ٹرانسفارمر کی 50 KV ٹرانسفارمر لگا دیا .

اور سونے پر تھری فیز کی بجائے ٹو فیز تار ڈال کر سہاگے کا کام بھی سر انجام دے گئے عوام کے حقوق کو سرعام غصپ کرنے والے اھلکاروں کے خلاف مکین سراپا ء احتجاج بن گئے اس موقع پر احسن اعوان ولد اکرم ، تنویر اشرف ولد غلام رسول اوع ملک یونس ولد یعقوب نے ایسیکین پنڈدادنخان اور چیئرمین واپڈاسے بھیلیوال کے مکینوں سے دھوکھا دہہی کرنے والے اھلکاروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ھے ۔۔کیونکہ گرمیوں میں لوڈ کے حساب سے وولٹیج کی کمی سے گرمی کا سامنا کرنا ممکن نہیں رھتا

0 comments
bottom of page