top of page

1 یکم مئی ۔ لیبر ڈے۔ پاکستان میں مزدوروں کے ابتر حالات ۔ حکومت فوری توجہ دے۔ حشام کیانی


دینہ( رپورٹ!ندیم عباس Jhelumnews.uk)

غربت نے سکھائی ہے میرے بچوں کو تھذیب

سہمے ہوئے کھڑے ہیں شرارت نہیں کرتے

یکم مئ یوم مزدور1886میں امریکی شہرشکاگو کے مزدوروں نے اوقات کار آٹھ گھنٹے کروانے،حق ھڑتال اور انجمن سازی کی آزادی اور محنت کشوں کیلئے بطور انسان زندہ رہنے کا حق منوانے کیلئے جدو جہد شروع کی۔یکم مئی 1886ء کو مزدور دشمن امریکی حکمرانوں نے محنت کشوں کے پرامن جلوس پر گولیاں چلادیں۔جس سے سینکڑوں مزدور ھلاک اور زخمی ہوئے ،ہزاروں مزدوروں کو گرفتار کیا گیا،مزدور راہنماؤں پر مقدمات قائم کئے گئے۔فشر سمیت کئی مزدور راہنماؤں کو پھانسی دیدی گئی لیکن پھانسی کے تختے سے انہوں نے کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

،،تم ھمیں مارسکتے ھو لیکن ھماری تحریک ختم نہیں کرسکتے،، اور یہ وہی تحریک ہے کہ جس نے ساری دنیا سے مزدوروں کیلئے آٹھ گھنٹوں کے اوقات کار کا حق اصولی طور پر منوالیا۔میڈیا کوآرڈینیٹر حشام کیانی،لیبر یونیٹی آف ائیسکو سی بی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہآج بھی مزدوروں کے حالات تشویشناک ھیں آج بھی پاکستان کے مزدوروں کے حالات شکاگو کے حالات سے بھی ابتر ھیں آج بھی پاکستان کی محنت کشوں کی اکثریت نیم فاقہ کشی کی شکار ہیں۔مزدوروں کی چھانٹی روز کا معمول ہے۔مہنگائی اور ٹھیکیداری نظام نے مزدوروں کی کمر توڑ رکھی ہے،لاکھوں مزدور بیکار ھیں۔قانونی طور پر آٹھ گھنٹے اوقات کار کے باوجود مزدوروں کی اکثریت بارہ سے سولہ گھنٹے کام کرنے پرمجبور ہیں۔مزدور بستیاں موئنجودڑو کے کھنڈرات کی مثالیں پیش کررہی ہیں۔سرمایہ داروں کے باغات کیلئے لاکھوں گیلن پانی دستیاب ہے لیکن مزدور بستیوں میں پانی نایاب ہے۔سرمایہ داروں کے محلوں کیلئے بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن مزدور بستیوں کیلئے لوڈشیڈنگ،ایک طرف انگلش میڈیم سکولیں اور بہترین جدید ہسپتالیں ہیں لیکن مزدور بستیوں کیلئے بنیادی تعلیمی ادارے اور چھوٹے چھوٹے دواخانے تک میسر نہیں ہیں۔ ھمارے حکمران اربوں روپیہ اسلحہ کی خریداری پر صرف کررہی ہے ،ظالمانہ قوانین کے ذریعے مزدوروں کی جدوجھد کو دبایا جارہاہے لیکن ،،مزدوروں کی جدوجھد جاری رھے گی




،،



0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page