top of page
Writer's pictureJhelum News

یونین کونسل جلالپورشریف کی انتظامیہ نے انتہائی چالاکی سے کام لیتے ھوۓ DC جہلم کو بھی ماموں بنا دیا

جلالپورشریف ( کرم شہزاد مغل + قیصر امجد مغل ) ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کے دورہ تحصیل پنڈدادنخان کی جلالپورشریف سے ابتدا ۔ یو سی جلالپور انتظامیہ نے ابتدا میں ھی ضلعی انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ھوٸے ماموں بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کے جلالپورشریف پہنچنے سے چند منٹ قبل دو کس فرضی سینٹری ورکرز کو فوراً بلا کر صفائی کروانے کا ڈھونگ رچایا گیا تاہم جونہی ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق پنڈدانخان روانہ ھوٸے تو مذکورہ سینٹری ورکر بھی رفو چکر ھو گٸے حتٰکہ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کے دریافت کرنے پر مذکورہ سینٹری ورکر نے بتلایا کہ ہم صبح 9 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک روزانہ کی بنیاد پر صفائی کرتے ہیں یونین کونسل جلالپورشریف کی انتظامیہ نے انتہاٸی چالاکی سے کام لیتے ھوۓ ڈی سی جہلم کو بھی ماموں بنا دیا تاہم علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے





0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page