top of page

یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی۔ دینہ و گردونواح میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام


دینہ (سیّد جواد حسین نقوی سے)دینہ اور گرد و نواح میں یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام روایتی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔تفصیلات کے مطابق21رمضان یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے گزشتہ روز ہڈالہ سیّداں منگلا روڈ دینہ کی مقامی امام بارگاہ میں انجمن امامیہ سادات ہڈالہ سیّداں /ایڈ ہاک کمیٹی کے زیر اہتمام برائے ایصال ثواب حاجی سیّد مشتاق حسین شاہ مرحوم رات ساڑھے آٹھ بجے مجلس عزا کا انعقاد ہوا۔اسٹیج سیکریڑی کے فرائض نوجوان مقرر سیّد ادیب مرتضیٰ رضوی نے انجام دئیے۔مجلس عزا سے مقامی ذاکرین کے علاوہ خطیب جمعہ وجماعت جامع مسجد صاحب الزمان مولانا باقر علی حیدری آف ڈیرہ غازی خان اور ذاکرکلیم عباس جھولانا آف منڈی بہاء الدین نے خطاب کیا۔ مجلس کے اختتام ذاکرکلیم عباس جھولانا نے شبیہ تابوت حضرت مولا علی علیہ السلام کی برآمدی کروائی اور جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہو کرروائیتی راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد صاحب الزمان اختتام پذیر ہوا۔اختتام ماتمداری پر مومنین میں لنگر و نیاز تقسیم کیا گیا جبکہ مقامی مسجد میں اکیسویں شب لیلۃالقدرکی مناسب سے اعمال شب قدر مولانا محمد باقر حیدری کی اقتدا میں انجام دیئے گئے۔ دریں اثناتحصیل دینہ کے گرد و نواح موضع چک عبدالخالق،سید حسین،قعلہ روہتاس،بنگلہ اسدآباد شیخوپور اور دیگر مقامات پر روایتی مجالس عزا اور ذاکرین عظام و علمائے کرام کے خطاب کے بعد ماتمی داری کا انعقاد ہواجن میں عزاداران و سوگواران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page