top of page

یوفون کا 108 ارب روپے میں ٹیلی نار کی خریداری کا اعلان

فروخت کا عمل 2024 میں مکمل ہوگا جو ضوابط کی منظوری سے مشروط ہے۔

  کراچی: پی ٹی سی ایل گروپ (یوفون) نے پاکستان میں ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کے 100 فیصد حصص کی خریداری کا اعلان کردیا ہے۔

فروخت کا عمل 2024 میں مکمل ہوگا جو ضوابط کی منظوری سے مشروط ہے۔پی ٹی سی ایل کے اعلامیہ کے مطابق ٹیلی نار پاکستان کے 100 فیصد حصص کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ 100 فیصد حصص کی خریداری 108 ارب روپے میں ہوگی۔پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ایم ایل کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم بامطرف نے کہا، “ہمیں یقین ہے کہ ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ مل کر جو اسٹریٹجک ہم آہنگی پیدا کی گئی ہے، اس کے نتیجے میں ہمارے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدر میں اضافہ ہوگا کیونکہ وہ اس لین دین کے حتمی مستفید ہیں۔

ای اینڈ کے گروپ سی ای او حاتم ڈویدار نے کہا، “ٹیلی نار پاکستان کا اسٹریٹجک حصول مارکیٹ کے استحکام کا ایک اہم موقع پیش کرتا ہے، جو ہمیں پاکستان میں اگلی نسل کا بہترین نیٹ ورک بنانے کے لیے مزید سرمایہ کاری کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔

پی ٹی سی ایل بورڈ کے چیئرمین حسن ناصر جامی نے کہا، “پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان کے لوگوں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page