top of page

ہیڈکوارٹر کی خصوصی ٹیم کا اچانک جہلم ایکسائز آفس کا معائنہ، دفتری ریکارڈ کی جانچ پڑتال

Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر

جہلم:ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد علی کی ہدائت پر ہیڈکوارٹر کی خصوصی ٹیم نے گزشتہ روز اچانک جہلم ایکسائز آفس کا معائنہ کیا۔ ٹیم کی قیادت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن أفیسر ایڈمن حافظ ضیاء المصطفیٰ کر رہے تھے۔ دفتری ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران پراپرٹی ٹیکس کے بعض کیسز میں غلط تشخیص پائی گئی۔ ای ٹی او حافظ ضیاء المصطفیٰ نے ذمہ دارا انسپکٹر ظہیر احمد اور محمد عمران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدائت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایکسائز کی ریکوری اہداف کے معاملے میں بہت سخت ہدایات ہیں لہذا افسران بھر پور محنت کریں۔انہوں نے کہاکہ پراپرٹی ٹیکس کی غلط تشخیص پر ڈی جی ایکسائز محمد علی کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور اس پر ذمہ داران کو برطرف بھی کیا جا سکتا ہے۔ حافظ ضیاء المصطفیٰ نے ای ٹی او جہلم کو کو کہا کہ وہ انسپکٹرز کی مانیٹرنگ سخت کر کے ۔مقررہ تاریخ تک ہدف پورا کرنے کی کوشش کریں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page