top of page

ہن دسو۔جیلے کے بیل کے اغوا کے بعد قیمتی کھوتی بھی غائب ہوگئی

تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk

کھیوڑہ : تحصیل پنڈدادنخان کے جلالپور سے للہ کندوال تک کے پہاڑی سلسلے مویشی چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کی محفوظ پناہ گاہیں بن چکے ، گزشتہ دنوں ساووال سے چند قیمتی بکرے چرائے جانے کے بعد نواحی گاوں چک شفیع کے جلیل عرف جیلے رکشے والا کا گھبرو بیل (داند) گزشتہ دنوں یا تو مویشی چوروں کے ھاتھوں اغوا ھو گیا یا پھر کسی گائے کے عشق میں غائب کروا دیا گیا ، ابھی جیلے کا غم ہرا ھی تھا کہ جبریاں سے ملحقہ علاقے کوائری ایریا سے محمد یونس نامی مائن اونر کے ادریس نامی ٹپالی کی قیمتی گدھی غائب ھو گئی ، محمد یونس نے اس گدھی کی تلاش کے دوران صدائے مسلم سے خصوصی بات چیت کرتے ھوئے بتایا کہ یہ گدھی رنگین مزاج ھونے کے ساتھ ساتھ آوارہ گرد اور آئے روز گدھوں کے ساتھ بھاگ جاتی ھے ۔۔اور جس کو ڈھونڈنے میں ھمیشہ دقت کا سامنا رھتا ھے تاھم محمد یونس نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر اس گدھی کے مویشی چوروں کے ھاتھوں اغوا کا بھی شبہ ھے انہوں نے مزید کہا گدھی اگرچہ کالے رنگ کی ھے لیکن اس کے نین نشیلے ھیں اور یہی وجہ ھے کہ اس کے ارد گرد ھر وقت آوارہ گدھوں کا رش لگا رھتا ھے

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page