top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

ہنگامی طور پہ عوام الناس کو تمام بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ڈاکٹر فیض احمد بھٹی


جہلم (ادريس چوہدری) مہنگائی سمیت تمام مسائل پر قابو پانے کےلیے رجوع اِلى اللہ کے ساتھ ساتھ سچائی اور ایمانداری کا دامن تھامنا ضروری ہے ڈاکٹر فیض احمد بھٹی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ابن عباس اسلامک ریسرچ سنٹر جہلم ڈاکٹر فیض احمد بھٹی (فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے یکم ستمبر 2023 کا خطبہ سردار فاروق احمد کی خصوصی دعوت پر مرکز علامہ احسان الہی ظہیر شہید رحمۃ اللہ علیہ بمقام (باڑہ گلی نزد کالاباغ ضلع ایبٹ آباد) میں ارشاد فرمایا۔

انہوں نے عوام کے مخدوش حالات کے تناظر میں مہنگائی، بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز، ملک میں بد امنی اور بے انصافی کے حوالے سے گفتگو کی-

انہوں نے کہا کہ مذکورہ حالات میں ضروری ہے کہ ہم رجوع الی اللہ پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ سچائی و ایمانداری کا دامن تھامیں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا جہاں حکومتِ وقت اور اہل حل و عقد سے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی طور پہ عوام الناس کو بنیادی سہولتیں مہیا کریں، مہنگائی سے نجات دلائیں، اور بجلی کے بلوں سمیت تمام ظالمانہ ٹیکسز ریمو کریں، وہاں ہم عوام الناس سے بھی التماس کرتے ہیں کہ وہ ملک میں انارکی پھیلانے اور سول نافرمانی کو ہوا دینے کی بجائے آئینی اور قانونی راستے اختیار کرے۔ کیونکہ وطن عزیز دنگا فسادی، جلاؤ گھیراؤ اور 9مئی جیسے خطرناک سانحہ کا کسی اعتبار سے بھی متحمل نہیں-

ڈاکٹر صاحب نے آیاتِ قرآنی اور احادیث نبوی بمع ترجمہ و تفسیر پیش کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ: ایک بہترین انسان، کھرا مسلمان اور سچا پاکستانی محب وطن بننے کےلیے قرآن و حدیث کا مطالعہ اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا بے حد ضروری اور واجب ہے۔ اور انہی تعلیمات میں بہترین دنیا اور بہترین آخرت کا سامان موجود ہے-

خطبے کے آخر میں حضرۃ العلام حافظ عتیق الرحمن ہزاروی (نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ایبٹ آباد) اور حاجی رمضان کے لیے دعائے صحت کی گئی۔ علاقے کی معتبر سیاسی اور مذہبی شخصیات سمیت اہل اسلام کا ایک جم غفیر نماز جمعہ میں شریک ہوا۔ جبکہ بقیۃ السلف ولی کامل حضرت مولانا محمد الیاس (امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ایبٹ آباد) نے خصوصی شرکت فرمائی-

بعد از جمعہ حضرۃ الامیر مولانا محمد الیاس، امام المرکز قاری فضل الرحمان کشمیری، منتظم المرکز سردار فاروق احمد، سردار مسعود احمد، سردار زر محمد اور مشہور صحافی سردار افتخار احمد سمیت دیگر جماعتی احباب کے ساتھ بڑی دلکش مجلس بھی ہوئی۔

بعد ازاں علاقے کی معروف مذہبی اور سماجی شخصیت سردار آصف کی محبت بھری دعوت پر ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، صاحبزادہ حافظ ساجد مدنی، قاری اسامہ اشرفی، چوہدری آصف گوندل، نے قاری فضل الرحمان کشمیری کی معیت میں مرکز اہلحدیث بٹنگی کا دورہ کیا۔ جہاں سردار آصف صاحب نے مہمانوں کو پر تکلف ضیافت سے نوازا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page