دینہ( ادریس چودھری)ہمارے مال پر سب سے زیادہ حق ہمارے والدین کا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان
دین اسلام بندہ مومن کی مال کمانے سے لے کر خرچ کرنے تک کی راہنمائی فرماتا ہے۔مال و دولت سے محض دنیاوی سکون کا حصول ناممکن ہے۔اگر اسی مال کو ان اصولوں کے ساتھ حاصل کیا جائے جس کا حکم ہمیں اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ نے فرمایا ہے پھر اس سے زندگی میں ٹھہراؤ اور سکون عطا ہوگا۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!!
انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب بندے کو اس کی آمدن پر ٹیکس وغیرہ کی ادائیگی کے بعد آزاد کر دیتے ہیں کہ وہ بچ جانے والے مال کو جس طرح چاہے خرچ کرے لیکن دین اسلام آمدن، ذرائع آمد ن اور پھر خرچ کرنے تک کی راہنمائی فرماتا ہے۔اس سے یہ احساس بھی بندہ مومن کے دل میں آتا ہے کہ میرے پاس یہ سب کچھ اللہ کی امانت ہے۔دین اسلام دین فطر ت ہے اس پر عمل زندگی کے کسی پہلو میں رکاوٹ اور خلش نہیں آنے دیتا۔
یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں 40 روزہ سالانہ روحانی اجتماع جاری ہے جس میں ملک اور بیرون ملک سے سالکین اپنی روحانی تربیت کے لیے آئے ہوئے ہیں جن کو باقاعدہ ایک تربیتی پروگرام سے گزارا جاتا ہے۔اور مختلف ضروریات دین کے تربیتی کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔ان کورسزکے امتحانات پاس کرنے والے سالکین میں شیخ المکرم حضرت جی مد ظلہ العالی اپنے دست مبار ک سے اسناد تقسیم فرماتے ہیں۔13 اگست بروز اتوار دن 11 بجے شیخ المکرم حضرت جی مد ظلہ العالی اختتامی بیان اور اجتماعی دعا فرمائیں گے۔دعوت عام دی جاتی ہے کہ اس بابرکت اور روحانی محفل شرکت کے لیے تشریف لائیے۔
コメント