top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

ھم کسی سے کم نہیں۔ موٹروے انتظامیہ نے گاڑیوں کے جرمانوں میں بھی کئی گنا اضافہ کر دیا

پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرول ڈیزل میں ہوش ربا اضافے کے بعد موٹروے انتظامیہ نے گاڑیوں کے جرمانوں میں بھی کئی گنا اضافہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے موٹروے پر کار، جیپ اور سپورٹس گاڑیوں پر 22 قسم کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے، موٹروے انتظامیہ کے مطابق حد رفتار سے تجاوز پر پہلے 750 روپئے جرمانہ تھا جو اب بڑھا کر یکم اکتوبر سے 2500 روپئے وصول کیا جائے گا، اسی طرح ممنوع جگہ سے اوورٹیکنگ پر 300 کی بجائے 1500، دوسری گاڑی کو راستہ نہ دینے پر 300 کی بجائے 1000 روپئے، ایمرجنسی گاڑی کے ساتھ مداخلت کرنے پر جرمانہ 500 کی بجائے 5000 ہوگا، رات کو مناسب لائٹ نہ ہونے پر 1000 کی بجائے 5000 جرمانہ دینا ہو گا، سڑک کی غلط سمت سے گاڑی چلانے پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 2500 کر دیا گیا ہے، سٹاپ سائن کی خلاف ورزی کرنے پر 500 کی بجائے 3000 جرمانہ ہوگا، کسی گاڑی کو بہت قریب سے تیزرفتاری کے ساتھ کراس کرنے پر اب جرمانہ 300 کی بجائے 1000 ہوگا، پچھلی اسکرین کو ڈھانپ کر گاڑی چلانے پر جرمانہ 300 کی بجائے 750 ہو گا۔ ٹریفک کی قطار کو توڑنے پر جرمانہ 500 سے بڑھ کر 1000 ہوگا، مڑتے وقت اشارہ نہ لگانے پر جرمانہ 300 سے 750 جبکہ روشنی کے اوقات کا مشاہدہ نہ کرنے پر 500 کی بجائے 1000، ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے پر جرمانہ 500 کی بجائے 2000 ہوگا، آہستہ چلنے کے نشان کی پاسداری نہ کرنے پر 200 کی بجائے 2000 جرمانہ ہوگا، ممنوعہ جگہ سے لائن بدلنے پر 200 کی بجائے 1000 جرمانہ ہوگا، غفلت سے گاڑی چلانے پر 300 سے بڑھا کر 1500 جرمانہ ہوگا، بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانہ 750 کی بجائے 5000 ہوگا، غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے پر 500 سے بڑھا کر 2000 کر دیا گیا ہے، دروازے کو خطرناک طریقہ سے کھولنے پر جرمانہ 200 سے بڑھ کر 1000 ہو گیا ہے، غلط لین میں موڑنے پر 300 کی بجائے اب 2500 جرمانہ ہوگا، غلط لین کے استعمال پر جرمانہ 200 کی بجائے 1000 ہوگا، آلودگی پیدا کرنے والی گاڑی کو جرمانہ 500 کی بجائے 1250 ہوگا، تیز اور خوفناک آواز پیدا کرنے والی گاڑی کا جرمانہ 300 سے بڑھ کر 1000 ہوگا، غلط یو ٹرن لینے پر جرمانہ 300 سے 1000 کردیا گیا ہے، اسی طرح پل پر گاڑی کھڑی کرنے والے کو اب 300 کی بجائے 750 روپئے جرمانہ ہو گا، دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر جرمانہ 300 کی بجائے 500 ہوگا، سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر جرمانہ 1500 ہوگا، سائڈ شیشوں کے بغیر گاڑی چلانے پر 500 روپئے جرمانہ ہوگا، اسی طرح پولیس لائٹس کا غیر قانونی استعمال بھی 5000 روپئے جرمانے کا باعث بنے گا جبکہ فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر جرمانہ 1000 روپئے، غیر قانونی لایٹس کے استعمال پر 2000 اور شیشے کالے کرنے پر 1000 روپئے جرمانہ ہوگا۔ نئے جرمانے یکم اکتوبر سے لاگو ہوں گے تاہم موٹروے پر سفر کرنے والوں نے ان جرمانوں کو ظلم قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page