تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk
پنڈدادن خان :للہ پنڈ دادنخان روڈ گول پور کے قریب گیس والے ٹرالے کی ٹکر سے 62 سالہ ملک محمد اسلم آف منڈاھڑ جاں بحق۔ ملک محمد اسلم خراب گاڑی کے پیچھے سے نکل رہے تھے کہ دوسری طرف سے آنے والے گیس ٹرالر نے کچل دیا ۔ ملک محمد اسلم آف منڈاھڑ پنڈدادنخان محلہ پیر مصطفی میں رہائش پذیر تھے اور کھیوڑہ روڈ پر الفجر چپسم جب کہ بھیلووال میں جھولے لال چپسم فیکٹری کے مالک بھی تھے ریسکیو 1122 نے گول پور روڈ سے لاش تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی جبکہ مقامی پولیس نے موقع پر موجود گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ۔
تعليقات