top of page

گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے باپ بیٹا جھلس کر جاں بحق،ماں اور 2بچوں کی تشویش ناک حالت

Jhelumnews.ukڈسٹرکٹ رپورٹر

جہلم:جہلم میں تھانہ صدر کے علاقے ارسل ٹاؤن کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے باپ بیٹا جھلس کر جاں بحق جبکہ اہلیہ اور 2 بیٹے زخمی ہوگئے۔ ماں اور دو بچے تشویش ناک حالت میں کھاریاں (برن یونٹ) میں زیر علاج ہیں.۔تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر کے علاقے ارسل ٹاؤن عید گاہ کے قریب تین روز قبل گیس دھماکے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کھاریاں (برن یونٹ) میں منتقل کیا گیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ رہائشی کمرے میں گیس لیکج کے باعث چولہا جلانے سے اچانک دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں منگل کے روز راجہ نعیم اور اس کا بیٹا موسی نعیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔بچوں کی والدہ شاہین نعیم ،بیٹا حیدر نعیم اور مجتبی نعیم کھاریاں (برن یونٹ) میں زیر علاج ہیں، تمام افراد 60سے 90فیصد جھلس چکے ہیں۔ ع Δ

0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page