top of page

گھریلو تنازعہ۔دوخاندانوں میں رنجش کی بنا پر لڑائی میں 3 افراد زخمی ہو گئے

جہلم (ظہیر عباس Jhelumnews.uk )پنڈ دادنخان میں گھریلو تنازعہ کی وجہ سے لڑائی 3 افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے نواحی چوران میں دو خاندانوں میں رنجش کی بنا پر لڑائی میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں محمد سلیم ولد محمد خوشحال ، غلام رضا ولد محمد خوشحال اور بلقیس زوجہ محمد خوشحال شامل ہیں۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کر دیا گیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page