گورنمنٹ ہائی اسکول دینہ میں پرائمری و ایلیمنٹری اسکولز ہیڈز اور اے ای اوز کے اعزاز میں پروقار تقریب
دینہ(نمائندہ جہلم نیوز)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی اسکول دینہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائمری و ایلیمنٹری میل ونگ کے ہیڈ ٹیچرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے جملہ انتظامات اے ای او سرفراز فاروق ، شعیب احمد شجاع حیدر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دینہ ملک صفدر علی نے بخوبی سر انجام دئے۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم ، ڈی ای او ایلیمنٹری عبدلحفیظ ،ڈی ای او سیکنڈری شاہد صدیق ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہلم راؤ عبدلکریم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوہاوہ سہیل رضا نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اے ای او سرفراز فاروق نے ٹیچرز کی شاندار قرار کردگی کے بارے میں پریزنٹیشن پیش کی ۔اس شاندار تقریب میں تعلیمی سیشن کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہیڈ ٹیچرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔میل ونگ میں کام کرنے والے کلرک محمد علی کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم اور دیگر افسران نے خوبصورت تقریب کے انعقاد پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دینہ ملک صفدر علی کو خراج تحسین پیش کیا۔شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہیڈ ٹیچرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو تعریفی سرٹیفکیٹس ملنے پر مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔
Comments