top of page

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول دینہ کو مثالی ادارہ بنانے کے لئے پرنسپل احمدبخش چوہدری شب و روزمصروف عمل


*گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول دینہ کو مثالی ادارہ بنانے کے لئے پرنسپل ادارہ احمد بخش چوہدری شب و روز مصروف عمل*

دینہ(پروفیسر خورشید ڈار)تفصیلات کے مطابق حال ہی میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول دینہ میں بطور پرنسپل اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے والے احمد بخش چوہدری اسکول کو ماڈل اسکول بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر جھلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللّه فاروق کے وژن کے مطابق اسکول کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر جھلم نے 2 ہفتے کے اندر اسکول کا سرپرائز وزٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان کی ہدایات کی روشنی میں ہی اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے گزشتہ روز اسکول کا وزٹ کیا۔واش رومز کی صفائی سے لے کر ہر چیز کا بغور جائزہ لینے پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔پرنسپل کی خصوصی کاوش پر اسکول کو فرنیچر بھی مهيا کر دیا گیا۔پرنسپل احمد بخش چوہدری نہ صرف عمارت کی تزئین و آرائش پر کام کر رہے ہیں بلکہ اسکول میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کا بھی مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔جس کے لئے عنقریب تعلیمی مقابلہ جات بھی منعقد کرائے جائیں گے۔بریک ٹائم میں بھی بچوں کو ہم نصابی سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا دارومدار اس کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی سے جانچا جاتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ آج بھی سرکاری تعلیمی ادارے عمارت، اساتذہ کرام کی تعلیمی قابلیت اور کارکردگی میں دوسروں سے بدرجہا بہتر ہیں۔سرکاری تعلیمی ادارے عمارت، طلباءکی تعداد، اساتذہ کرام کی قابلیت اور بہترین رزلٹ کی بنیاد پر بہت آگے جا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری بھرپور کوشش ہے کہ یہ ادارہ مستقبل میں اس علاقے کی تعلیمی ترقی کا منظر پیش کرے۔تعلیمی زعما کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب دیگر تعلیمی ادارے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول دینہ کی مثالی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اداروں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page