top of page

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم میں سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کےخلاف قرارداد منظور

جہلم(ادریس چودھری)گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم میں سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف قرارداد منظور۔ پرنسپل ادارہ پروفیسر طارق عزیز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سویڈن میں قران کریم کی بے حرمتی کے خلاف سخت غم وغصہ کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ نے اس امر پر زور دیا کہ اسلامی دنیا کو سخت ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے۔ تمام اسلامی ممالک کو سویڈن کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے گوگل اور یوٹیوب کے کردار کی بھی مذمت کی. انہوں نے قرآن پاک کو جلانے کی ویڈیو کو روکنے سے انکار کر دیا۔ اجلاس میں پروفیسر اصلاح الدین ، پروفیسر نصیر احمد اور پروفیسر حماد رضا نے بھی اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔


0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page