top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

گورنمنٹ کمیپریئنسو سکول جہلم میں شعبہ ایلیمنٹری سکول کے سربراہان کی کانفرنس کا انعقاد۔ CEO کی شرکت


جہلم(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) گورنمنٹ کمیپریئنسو سکول جہلم میں شعبہ ایلیمنٹری سکول کے سربراہان کی کانفرنس منعقد ہوئی اس تقریب کی کامیابی کا کریڈٹ ڈی ای او ایلیمنٹری جہلم اور راو عبدلکریم ڈپٹی ایجوکیشن جہلم کو جاتا ہے ضلع جہلم میں فرسٹ ٹائم مزکورہ بالا آفیسران کی مشترکہ کاوش سے کامیاب ترین کانفرنس ہوئی تحصیل جہلم کے تمام ایلیمنٹری سربراہان نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا سٹیج سیکرٹری نے ناصرف معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا بلکہ کانفرنس کی غرض و غایت سے آگاہ کیا گیا سب سے پہلے آج گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائی سکول جہلم میں ہیڈ ٹیچر کانفرنس میل/ فیمیل ایلیمنٹری ونگ تحصیل جہلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ کوثر سلیم سی ای او ڈی ای اے جہلم نے شرکت کی۔ اس تقریب میں معزز ڈی ای او صاحبان عبدالحفیظ ڈی ای او ایلیمنٹری اور ولایت اللہ شاہ ڈی ای او سیکنڈری، ڈپٹی ڈی ای او صاحبان اے ای او صاحبان اور تمام ہیڈ ٹیچرز تحصیل جہلم نے شرکت کی۔ ڈی ای او ایلیمنٹری عبدالحفیظ نے اس کانفرنس کی طرز پر تمام تحصیلوں میں بھی کانفرنس کے انعقاد پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام اے ای اوز اور ہیڈ ٹیچرز کے کام کو سراہا... ڈی ای او سیکنڈری ولایت اللہ شاہ نے تعلیمی ماحول میں بہتری لانے پر زور دیا۔ دور جدید کی ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ڈپٹی ڈی ای او راؤ عبدالکریم تحصیل جہلم نے اس کانفرنس کے مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اساتذہ کے کام اور ان کی کامیابیوں کی داد دینے کے لیے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو تھنکنگ کونسیپٹ کی طرف لے کر آنا ہے ۔ طالب علم خود سے سوچ کر کام کریں۔ تعلیمی ماحول میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ سائنس کو بذریعہ ایکٹیوٹی پڑھایا جائے۔ تحصیل جہلم کے تمام اے ای او صاحبان نے اپنی اپنی پریزنٹیشنز دیں۔.سی ای او نے آج کی ہیڈ ٹیچر کانفرنس کو سراہا اور اس کو منعقد کرنے والوں کی تعریف کی آخر میں اچھی کارکردگی سر انجام دینے والے ہیڈز کو تعریفی اسناد دی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ محترمہ سی ای او نے الصدیق ویلفیئر سوسائٹی جہلم کو بھی تعریفی سرٹیفکیٹ دیا اور ان کی خدمات کو سراہا


۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page