جہلم(ظہیرعباسJhelumnews.uk)جہلم پولیس کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جہلم میں انسداد منشیات آگاہی مہم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد،تفصلات کے مطابق سیمنار کا مقصد طلباء میں منشیات کے تدارک کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے،سیمنار میں ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر شاہد، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ محمد علی ساجد، اساتذہ اکرام اور طلباء کی کثیر تعداد میں شرکت،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا،تقریب سے پرنسپل کالج ڈاکٹر شاہد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء قوم کا مستقبل ہیں، محفوظ مستقبل محفوظ پاکستان کا ضامن ہے،ایڈوکیٹ محمد علی ساجد کا کہنا تھا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس منشیات کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے،طلباء اور شہریوں سے التماس ہیکہ منشیات فروشی کے حوالے سے پولیس کو 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن پر اطلاع دیں
top of page
bottom of page
Komentar