گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سوہاوہ کے زیرٍ اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں مقابلہ حسن نعت منعقد کیا گیا
جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق آج گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سوہاوہ کے زیرٍ اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں مقابلہ حسن نعت منعقد کیا گیا۔اس مقابلہ میں تحصیل بھر کے مختلف اسکولز اور مدارس میں زیر تعلیم 37 طلبا شریک ہوئے۔مقابلہ میں تیسری پوزیشن گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سوہاوہ کے طالب علم شان علی نے حاصل کی۔دوسری پوزیشن جامعہ رضویہ سوہاوہ کے طالب علم طیب ابراہیم نے حاصل کی ۔جب کہ پہلی پوزیشن ابن خلدون سکول اینڈ کالج سسٹم ڈھوک امب کے طالب علم محمد ضامن نے حاصل کی۔پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات کے ساتھ ساتھ ٹرافی دی گئی جبکہ تمام شرکا کو سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔ مقابلہ نعت کیلیے طلبا کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ان مقابلہ جات میں ڈپٹی ڈی ای او سوہاوہ/ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ دھمیک مرزا نعیم اختر، اے ای او پھلڑے سیداں مرزا عامر حبیب، اے ای او بڑا گواہ محمد فیصل ہاشمی، اے ای او لہڑی مرکز عادل حسین، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بڑا گواہ چوہدری رشید احمد ، آصف شہزاد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول عمرال ، طالب حسین ہاشمی ہیڈماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بدر ، جنید اختر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پنچور ، خرم شہزاد جی ای ایس بھنگالہ ، جی ای ایس گدڑیام کے ہیڈماسٹر شمشیر علی خان، افضل حق صاحب ،ملک اشفاق صاحب اور دیگر معزز اساتذہ محفل کی زینت بنے۔ججز کے فرائض ،جناب امجد علی چشتی ، سید کاشف علی شاہ اور غلام ربانی نے انجام دیے۔نقابت کے فرائض جناب عرفان احمد نے سر انجام دیے۔انتظامیہ کمیٹی میں ہیڈ ماسٹر جی ای ایس سوہاوہ جناب امتیاز انجم کیانی اور اداری ہذا کے اساتذہ اسامہ نعیم ، مرزا وحید اختر ، مرزا ارسلان رزاق ، طارق جاوید و دیگر نے کماحقہ فرائض سر انجام دیے۔محفل کے اختتام پر اساتذہ کو سیرت کمیٹی (ایجوکیشن ونگ) تحصیل سوہاوہ کے حوالہ سے بریف کیا گیا
Comments