جہلم(رانامحمد عاصم)نادرا نے کہا ہے کہ گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اب کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہری نادرا سینٹر جاکر گمشدہ شناختی کارڈ کی جگہ نیا بنواسکتے ہیں۔ شہری اپنے تحفظ کے پیش نظر پولیس رپورٹ ضرور بنوائیں،شہریو ں کی سہولت یقینی بنانے کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایب دستیاب ہے۔ دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے پٹرولنگ پوسٹ، خدمت مراکز کے ساتھ ساتھ پولیس سٹیشنز، آن لائن اور ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق لرنر و ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور رینیول آف لائسنس کا حصول انتہائی آسان بناتے ہوئے نئے آن لائن سسٹم ڈاٹ نیٹ متعارف کروا رہےہیں۔ نئے سسٹم کے ذریعے اب شہری گھر بیٹھے آن لائن لرنگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے،اوور لوڈ کی وجہ سے لائسنس اجراء سسٹم میں تعطل و خرابی کرنے کے خدشات کو دور کر دیا گیا ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments