top of page

گزشتہ 3 سال سے متعدد بار جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے عوام کو مسلسل بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔عابد جوتانہ


للہ ٹاؤن (تصور حسین ولیال)امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی میڈیا نمائندگان کے ساتھ بات چیت

للہ جہلم ڈوئل کیرج وے کی تعمیر میں سست روی نے تحصیل پنڈ دادن خان کو معاشی اور معاشرتی طور پر اجاڑ کر رکھ دیااین اے 61 کے عوام کے کاروبار تباہ ذرائع آمدورفت مسدود ہونے کی وجہ سے علاقے میں تجارتی سرگرمیاں ختم ہو گئیں

امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے چوہدری عابد اشرف جوتانہ

پنڈدادنخان:-گزشتہ تین سال سے تحصیل کے دونوں بڑے شہروں کھیوڑہ اور پنڈ دادن خان سمیت علاقائی عوام للہ جہلم ڈوئل کیرج وےتعمیر کی سست روی کے باعث انتہائی تکلیف کا شکار ھیں گزشتہ تین سال سے متعدد بار جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے عوام کو مسلسل بے وقوف بنایا جا رہا ہے علاقائی عوام کے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں کاروباری سرگرمیاں زیرو پر ا چکی ہیں دکاندار اپنی دکانوں کے کرائے دینے سے لاچار ہو چکے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹر حضرات روزانہ کسی نہ کسی جگہ اپنی گاڑیاں پھنسوائے بیٹھے ہوتے ہیں یا الٹی ہوئی ہوتی ہیں گزشتہ تین سالوں میں جہاں کاروباری حضرات نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں وہاں پر ٹرانسپورٹر حضرات بھی اپنی گاڑیوں کی روزانہ تباہی دیکھ رھےھیں عوام معاشی اور معاشرتی طور پر تنزلی کا شکار ھیں ڈیڑھ سال سے پنڈدادنخان سے للہ تک کام نہ ہونے کے برابر تھا اب تقریباً بند ہے جو تھوڑا بہت کام چل بھی رہا ہے تو وہ مصری موڑ سے مشرق کی جانب ہے جو کے برسر اقتدار لوگوں کا اپنا علاقہ ہے اپنے گھر کے اگے سڑک بنوانے والوں کو احساس کرنا چاہیے کہ حلقہ 61 کی 70 فیصد ابادی علاقہ جالپ تھل اور پنڈ کھیوڑہ پر مشتمل ہے جبکہ اس ضلع کو سب سے زیادہ ریوینیو بھی کھیوڑہ اور جالپ کے علاقے سے ہی میسر اتا ہے علاقائی عوام کو جھوٹ کے سہارے زیادہ دیر تک مطمئن نہیں کیا جا سکتا حلقہ 61 کی عوام کا حق ہے کہ وہ برسر اقتدار حکومت کے کار داروں سے جواب طلب کریں وقت تبدیل ہو چکا ہے عوام انتہائی باشعور ھیں سوشل میڈیا کا دور ہے عوام سے زیادہ دیر تک ان کا حق نہیں چھینا جا سکتا اور ان کی تکالیف پر جھوٹ بول کر زیادہ دیر تک انہیں بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ان خیالات کا اظہار میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری عابد اشرف جوتانہ امیدوار برائے قومی اسمبلی نے کیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page