top of page
Writer's pictureJhelum News

کھیوڑہ:ہمارے قائدین شریف برادارن نے چوہدری فرخ الطا ف کو ایم این اے کا ٹکٹ دے کر بہت اچھا فیصلہ کیا، ن لیگی امیدواروں کو کھیوڑہ شہر میں بھاری اکثریت سے الیکشن جتوائیں گے حاجی ملک منیر حسین

کھیوڑہ(مدثر ملک)ہمارے قائدین شریف برادارن نے چوہدری فرخ الطا ف کو ایم این اے کا ٹکٹ دے کر بہت اچھا فیصلہ کیاانشاء اللہ چوہدری فرخ الطاف ایم این اے منتخب ہو کر تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیاں دور کریں گے ن لیگی امیدواروں کو کھیوڑہ شہر میں بھاری اکثریت سے الیکشن جتوائیں گے حاجی ملک منیر حسین کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے ہمیں چوہدری فرخ الطاف جیسے نمائندے کی ضرورت تھی کھیوڑہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت وامیدوار چیئرمین حاجی ملک منیر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ کے متعلق توپارٹی قائدین نے بہت اچھا فیصلہ کیا اب ہمیں تمام مسلم لیگیوں بھائیوں کو تمام اختلافات کو بھلا کر8فروری کو شیر کے نشان پر مہر یں لگا کر ن لیگی امیدواروں کو بھرپور طریقے سے کامیاب کروانا ہو گا تاکہ ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیاں دور ہو سکیں انشاء اللہ آنے والا دور شریف برادران کا ہو گا میاں نواز شریف وزیر اعظم بنیں گے اور پورے پاکستان میں تعمیروترقی کے سفر کا آغاز ہو گا جہاں چھوڑ کر گئے تھے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page