top of page

کھیوڑہ کے شہری بھی بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف سڑکوں پر آگئے ، شدید نعرے بازی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس) آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے شہری بھی بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف سڑکوں پر آگئے واپڈا حکام اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے شہری بھی بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے شہریوں نے مین روڈ کھیوڑہ پر احتجاج کرے ہوئے واپڈا حکام اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مہنگائی نے جینا محال کیا ہوا ہے تو دوسری جانب پٹرو ل اور بجلی کے بل سانس نہیں لینے دے رہے ہم اپنی آمدن سے زائد بجلی کے بل کہاں سے جمع کروایں ہمارے بچے بھوک سے مررہے ہیں نگران حکمران اور گزشتہ حکومت کی عیاشیوں کا خمیازہ ہم کیوں بھگتیں ہم کسی صورت ناجائز ٹیکسوں سے بھرپور بل ادا نہیں کریں گے تمامقررین نے ناقابل برداشت اضافی بلوں اور ٹیکسیز اور غریب کش پالیسوں کے خلاف برہمی کااظہار کرتے ہوئے حکمرانوں اور افسر شاہی سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کو جو مراعات دی گئی ہیں وہ ختم کی جائیں اور غریب کو مہنگائی کی چکی میں پسنے سے بچایا جائے احتجاجی ریلی کے اختتام پر آزاد گروپ کے سربراہ حاجی اللہ دتہ چوہان ،ملک علی حسنین اور ملک ظہیر جوتانیہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ عوام اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے



0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page