top of page

کھیوڑہ!ڈھوک گولا کےاعظم کی قیمتی حاملہ بھینس کٹے سمیت ریلوے حکام کی لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گئی


کھیوڑہ (تحصیل رپورٹر) سوڈی گجر کے نواحی قصبے ڈھوک گولا کے رہائشی اعظم ولد علی محمد کی قیمتی حاملہ بھینس ریلوے حکام کی لاپرواہی اور غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لکی کور انڈسٹریز سوڈا ایش کھیوڑہ کے لیئے کوئلہ سپلائی کرنے والی مال بردار ریل گاڑی اس وقت بھینس کے اوپر چڑھ گئی جب بھینس سوڈی گجر کے نزدیک ریلوے ٹریک کراس کر کے دوسری جانب جانے لگی تھی ۔

قیمتی بھینس کا نومولود کٹا اس حادثہ میں پیٹ کٹ جانے کے بعد دور جا گرا جو بعد ازاں ذبح کر دیا گیا ، اس حادثے کے بعد اعظم کے گھر والوں پر سوگ طاری اور بچے زارو قطار روتے رہے ۔اعظم کا کہنا تھا کہ گھر کے سبھی افراد اس بھینس سے بہت پیار کرتے تھے ۔مقامی افراد نے اس واقعہ کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئےجہلم نیوز کو بتایا کہ ریلوے کے نان شیڈول اور چالیسا سے لے کر کھیوڑہ تک ریلوے ٹریک کے ارد گرد گھنی جھاڑیوں کی وجہ سے آئے روز ایسے حادثات معمول بن چکے ہیں ۔عوامی حلقوں نے لکی کور کے اعلی حکام سے اپیل کی کہ کوئلہ کی ترسیل کے لیئے رات کا وقت مناسب ہے جسے مقرر کیا جائے جب کہ ریلوے حکام کو باور کروایا کہ ملکوال سے چالیسا تا کھیوڑہ جھاڑیوں کو کٹوانے سمیت انہیں تلف کیا جائے ۔ حادثہ میں مرنے والی بھینس کے مالک اعظم نے لکی کور کھیوڑہ اور ریلوے حکام سے مناسب ازالے کی درخواست بھی کی ہے۔۔

0 comments

留言

評等為 0(最高為 5 顆星)。
暫無評等

新增評等
bottom of page