top of page

کھیوڑہ:ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بنا کرقیمتی موبائل نقدی لاکھوں روپے کا سوناقیمتی کپڑے بھی لے اڑے

کھیوڑہ(مدثر ملک )کھیوڑہ شہر میں ڈکیتی ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گھر والوں کو یرغمال بنا کرقیمتی موبائل نقدی لاکھوں روپے کا سوناقیمتی کپڑے بھی لے اڑے ڈاکوؤں نے لوٹنے کے دوران بتایا کہ ہم آپ کے گھر کی تین دن سے تعاقب میں تھے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پنڈدادنخان راجہ آصف ملک نذر چوکی انچارج موقع پر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ محلہ مکڑاچھ راجہ مطلوب ولد راجہ فیروز خان نے بتایا کہ گھر نماز مغرب کے بعد تین ڈاکوؤں گھر میں داخل ہوئے گھر میں موجود راجہ مطلوب اہلیہ اور ایک بیٹا تھا تینوں کو ایک ہی کمرے میں اکٹھا کر کے اسلحہ تان لیا اور کہا کہ دیوار کی طرف منہ لے لیں اہلیہ سے سونے کی انگھٹیاں چین بریسٹر اتاوا لیا اور گھر کی چابیاں لے لیں گھر کے دیگر کمروں میں الماریاں کھول کر لوٹ لیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پنڈدادنخان راجہ آصف کھیوڑہ چوکی انچارج ملک نذر نفری کےہمراہ پہنچ گئے جائے وقوع پر معائنہ کیا اور ابتدائی رپورٹ درج کر لی ایس ایچ او نے پی ایف ایس اے ٹیم منگوا لی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page