کھیوڑہ(مدثر ملک ) چوہدری عابد جوتانہ میرا قائد ہے میرا جینا مرنا عابد جوتانہ کے ساتھ ہے انشاء اللہ اللہ پاک نے میرے قائد کو عزت بخشی تو الیکشن بھاری اکثریت سے جتوانے کے لیے تن من دھن لگا دیں گے جوتانہ فیملی اقتدار میں ہو یا اقتدار کے بغیر تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کی خدمت کرنا ان کا مشن رہا ہے اور ہماری تحصیل کی عوام کو بھی ایسے نمائندے کا انتخاب کرنا چاہیے جو ہم میں سے ہو ملک گل حسن آف مسقط کی جوتانہ ہاوٴس میں رہنما مسلم لیگ ن چوہدری عابد اشرف جوتانہ امیدوار قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیاں تب تک دور نہیں ہوتیں جب تک ہم اپنے تحصیل کے نمائندے کا انتخاب نہیں کرتے تب تک ہماری تحصیل کی قسمت نہیں بدلتی اپنے حلقے کی تقدیر بدلنے کےلیے اب ہمیں مخلص ہو کر اپنے مقامی نمائندے کو منتخب کروانا ہو گا ملک گل حسن آف مسقط نے پاکستان آمد پر اپنے قائد رہنما مسلم لیگ ن وامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 61سے خصوصی ملاقات کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور نیک۔خواہشات کا اظہار کیا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Commentaires