top of page

کھیوڑہ پی ایم ڈی سی مائینریونین کے الیکشن 14دسمبر کو ہونگےجوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا

کھیوڑہ( مدثر ملک)کھیوڑہ پی ایم ڈی سی مائینریونین کے الیکشن 14دسمبر کو ہونگے مائینر یونین الیکشن میں جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا مزدور لیڈر الحاج چوہدری عبدالغفور الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دیں گے الیکشن میں مرزا ضمیر گروپ مہر جعفری گروپ ملک معزل حسنین گروپ ان تین گروپوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پی ایم ڈی سی مائینر یونین کے الیکشن کی وجہ شہر میں رونقیں بحال ہو گئیں امیدواروں نے مائینروں کی خدمتیں کرنی شروع کر دی مزدور لیڈر الحاج چوہدری عبدالغفور الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دیں گے الیکشن میں مرزا ضمیر گروپ مہر جعفری گروپ ملک معزل حسنین گروپ ان تین گروپوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا ہر گروپ کے پینل میں 14 امیدوارمختلف سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے مرزا ضمیر گروپ کے صدرمحمد اویس جنرل سیکرٹری مرزا ضمیر حسین مہر جعفری گروپ کے صدر فاروق احمد جنرل سیکرٹری محمد فاروق اورملک معزل حسنین گروپ کے صدر محمد رمضان کھوکھر جنرل سیکرٹری معزالحسن ہونگے منتخب ہونے والے نمائندگان الیکشن دسمبر2023تا دسمبر2025 دو سال کی مدت کے لیے مائینروں کی خدمت کرینگے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page