کھیوڑہ (راشد خان سے)
پی ایم ڈی سی سالٹ مائنز یونین کے نو منتخب عہدہ داران کے حلف برداری کی تقریب کا انعقاد۔
مرزا محمد فاروق نے جنرل سیکرٹری اور ملک اویس عظمت نے صدر مائنرز یونین کھیوڑہ کا حلف اٹھا لیا
پروجیکٹ مینجر ملک نعیم واگھرا نے حلف لیا
تفصیلات کیمطابق حلف برداری کی پروقار تقریب پی ایم ڈی سی گیسٹ ہاؤس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پروجیکٹ مینجر پی ایم ڈی سی کھیوڑہ ملک محمد نعیم واگھرا تھے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا جس کے بعد ملک محمد نعیم پروجیکٹ مینجر نے نو منتخب عہدہ داران سے حلف لیا نو منتخب جنرل سیکرٹری صدر سمیت تمام عہداران نے مزدوروں کی فلاح و بہبود و کے لیے کام کرنے کا عہد کیا پروجیکٹ مینجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ مائنرزکمیونٹی کے لیے ہر وقت ہر قسم کی تعاون کے لیے حاضر ہے ہم مل کر محنت سے کام کریں گے تو ادارہ مزید ترقی کرے گا جب ادارہ ترقی کرے گا تو مزدور خوشحال ہوگا اور علاقے میں خوشحالی آئے گی۔
Comments